77 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی یکم جون کو جنیوا میں متعدد قراردادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز (آئی ایچ آر) پر نظر ثانی ایک اہم کامیابی ہے۔ دو سال کے مذاکرات کے بعد، مختلف ممالک نے ایک ترمیم شدہ فارمولہ اپنایا جس کا مقصد وبائی امراض سمیت صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ،اور نگرانی اور ردعمل کے لئے عالمی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ اسمبلی نے اینٹی بائیوٹک مزاحمت، آب و ہوا کی تبدیلی اور صحت، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول، حاملہ خواتین، نوزائیدہ اور بچوں کی صحت سے متعلق قراردادوں کی بھی منظور ی دی۔ رکن ممالک نے عالمی ادارہ صحت کے 14 ویں جنرل پروگرام آف ورک کی منظوری دی جو 2025-2028 کے لئے ڈبلیو ایچ او کی عالمی صحت کی حکمت عملی ہوگی۔