مئی میں چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس توسیع کی حد میں رہا

2024/06/03 10:41:46
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 3 تاریخ کو  چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی میں چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس  جاری کیا۔اعداد و شمارکے مطابق مئی میں ، چین کی لاجسٹک صنعت کا خوشحالی انڈیکس 51.8فیصد تھا ، جو  اپریل کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم تھا ، اور توسیع کی حد میں برقرار رہا۔ ذیلی اشاریوں میں کل کاروباری انڈیکس ، نیو  آرڈرز انڈیکس ، انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس ، اور کیپٹل ٹرن اوور انڈیکس جیسے  کلیدی اشاریے سبھی توسیع کی حد میں ہیں۔ ان میں سے کل کاروباری انڈیکس نے لگاتار کئی مہینوں تک توسیع برقرار رکھی ہے۔ چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق مئی میں چائنا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس 48.4 فیصد تھا جو اپریل کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصےمیں  بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور کنزیومر گڈز ٹریڈ ان، طویل المدتی قومی بانڈز سمیت دیگر پالیسیوں کے نفاذ سے چین کی معاشی بحالی کی رفتار میں اضافہ جاری رہے گا، جو ویئر ہاوسنگ انڈسٹری کی طلب میں اضافے کے لیے بھی سازگار ہے۔