چین عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرتا ہے، چینی ماہرین

2024/06/03 09:43:38
شیئر:

 2 جون کو سنگاپور میں 21 واں شنگریلا ڈائیلاگ اختتام پذیر ہوا۔ چینی اور غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چینی وفد میں شامل ماہرین نے کہا کہ چین عالمی امن کے تحفظ  کے لئے عملی اقدامات کرتا ہے اور عالمی برادری کو مزید  پبلک گڈز فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

 چائنیز اکیڈمی آف ملٹری سائنسز کے سابق نائب سربراہ حہ لے نے کہا کہ چین کا سلامتی کا تصور تمام انسانیت کی اجتماعی سلامتی  پر زور دیتا ہے اور تعاون پر مبنی ایک مشترکہ، جامع  اور پائیدار سلامتی کے تصور کی وکالت کرتا ہے،  جبکہ امریکہ کا سلامتی کا  تصور  ایشیا و بحرالکاہل کے علاقے میں امن و استحکام کے بجائے  تنازعات ،تضادات اور یہاں تک کہ جنگیں بھی پیدا کرتا ہے۔ چین کی یونیورسٹی برائے قومی دفاع کے نیشنل سیکیورٹی اسکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر زانگ چی نے کہا کہ چین عالمی برادری کو مزید  پبلک گڈز فراہم کرےگا اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل درآمد،  سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے فروغ اور یوکرین بحران اور فلسطین اسرائیل تنازع کے پرامن حل کو آگے بڑھائےگا۔ آئندہ بھی چین   ایشیا   و بحرالکاہل کے علاقے کے ممالک اور دنیا بھر کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ  ایشیا پیسیفک ہم نصیب معاشرے کو تشکیل دیا جا سکے۔