پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف چار جون کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے

2024/06/03 15:37:57
شیئر:

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف چار جون کو پانچ روزہ دورے پر چین پہنچیں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ چینی صوبوں گوانگ ڈونگ اور شانزی دورہ بھی کریں گے۔ یہ رواں سال پاکستان کی نئی حکومت تشکیل ہونے کے بعد  وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے چین کا پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم کے دورہ چین کا پہلا پڑاؤ شینزن شہر ہوگا۔ جہاں وہ ایک بزنس فورم کا افتتاح کریں گے۔

اس کے بعد وہ بیجنگ میں  دو مصروف دن گزاریں گے۔ بیجنگ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر شی جن پھنگ، وزیر اعظم لی چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیچی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے رہنما چین پاکستان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر لائحہ ء عمل تیار کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے دوران چین کا آخری پڑاؤ شیان شہر ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان کے ساتھ صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، چین پاک اقتصادی راہداری کے فیز ٹو کو فروغ دینے اور  پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے معاون ثابت ہوگا۔