ایران میں نئے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل

2024/06/04 10:48:31
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

30 مئی سے 3 جون تک ، ایران نے نئے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا۔مقامی وقت کے مطابق  3 تاریخ کی شام چھ  بجے موجودہ صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔ ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 80 افراد نے ایرانی وزارت داخلہ میں صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹریشن کی ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات  28 جون کو منعقد  ہوں گے۔

امیدواروں کی پانچ روزہ رجسٹریشن کے دوران ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی رہنمائی اسماعیلی، سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، سابق نائب صدر جہانگیری، پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر لاریجانی اور سابق چیف نیوکلیئر مذاکرات کار جلیلی نے بھی صدارتی انتخابات کے لیے اپنے نام کا  اندراج کرایا ہے۔ ایران کے صدارتی انتخابات کے قانون کے مطابق آنے والے دنوں میں ایرانی آئین کی گارڈین کونسل ان امیدواروں کی فہرست کا تعین کرے گی جو انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ اس کے بعد یہ امیدا وار  12 سے 27 جون تک اپنی صدارتی مہم چلا سکیں گے ۔