اگر الفاظ اڑ نہیں سکتے تو گولیاں اڑ تی ہیں

2024/06/04 16:11:30
شیئر:

گزشتہ چند دنوں سے سنگاپور کے مصروف کاروباری علاقے میں واقع شنگریلا ہوٹل پر فوجی وردی میں ملبوس فوجیوں نے قبضہ کر لیا ہے جہاں سالانہ "شانگریلا ڈائیلاگ" کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ " شانگریلا ڈائیلاگ " ایک سالانہ فورم ہے جو برٹش انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز اور سنگاپور کی وزارت دفاع کے ایشین سیکیورٹی سمٹ کے دفتر کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جاتا ہے، اور یہ ایشیا پیسفک سیکیورٹی ڈائیلاگ میکانزم میں مختلف ممالک کے دفاعی عہدیداروں کے لئے ایک  اعلی  سطحی مکالمہ میکانزم ہے۔ 2002 میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد سے" شانگریلا ڈائیلاگ" کے کل  20 سیشنز کا انعقاد  کیا گیا ہے، اور یہ  ایشیا بحر الکاہل سلامتی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے سب سے زیادہ بااثر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں سے ایک بن گیا ہے. " شانگریلا ڈائیلاگ " میں زیر بحث آنے والے بہت سے معاملات قومی سلامتی کے مفادات سے تعلق رکھتے ہیں ، لہذا موضوعات حساس اور تضادات سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ، اس لئے مختلف رائے ، موقف اور  مطالبات رکھنے والے ممالک  کی مشترکہ شرکت پر   "جھگڑے" کی صورتحال اکثر سامنے آتی ہے۔ تاہم تمام شرکاء کا اتفاق رائے یہ ہے کہ مختلف ممالک کے سینئر دفاعی حکام، ماہرین اور اسکالرز کے درمیان آمنے سامنے بات چیت ایک دوسرے کو سمجھنے اور غلط فہمیوں اور یہاں تک کہ غلط اندازوں سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ کیونکہ مختلف ممالک کی افواج کے درمیان رابطے کی کمی دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کی کمی کا سبب بن سکتی ہے اور محاذ آرائی اور تصادم کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا، مختلف ممالک کے فوجی اہلکاروں کے خیالات کا تبادلہ کرنے، اپنی پوزیشن واضح کرنے اور یہاں تک کہ اختلاف رائے کے اظہار کے موقع کے طور پر، دفاعی تبادلوں کو بڑھانے اور تنازعات اور محاذ آرائیوں سے نمٹنے میں " شانگریلا ڈائیلاگ " کی اہمیت کو تمام فریقوں نے متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

کیا چین اور امریکہ  آمنے سامنے   بات چیت کر سکتے ہیں اور علاقائی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں، یہ  ہمیشہ "شانگریلا ڈائیلاگ" میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے جو  ایشیا بحرالکاہل کے خطے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کچھ ذرائع ابلاغ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ اس سال کے " شانگریلا ڈائیلاگ " میں بحث حسب معمول   چین-امریکہ مسابقت کے گرد گھومتی رہی، لیکن پچھلے سالوں کے مقابلے میں محاذ آرائی کی فضا  کم ہوئی ہے، اور چین-امریکہ تعاون اور تبادلوں کی حمایت میں زیادہ بیانات اور آوازیں سامنے آئی ہیں۔ چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع نے نہ صرف میز پر ہاتھ ملایا اور "آپ سے مل کر  بہت خوشی ہوئی " کہا بلکہ باہمی ملاقاتوں اور تبادلوں کا فعال طور پر اہتمام کیا۔ اگرچہ یہ ایک تسلی بخش دوا  ہونے کے لئے کافی نہیں ہے جو  تمام فریقوں کو  مطمئن کرسکتی ہے ، پھر بھی اس نے بیرونی دنیا کو ایک مثبت اشارہ بھیجا ہے۔

یقیناً چینی فریق اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہے کہ"شانگریلا ڈائیلاگ" کا اہتمام مغربی تھنک ٹینکس نے کیا ہے اور اس کی بنیاد مغربی نقطہ نظر اور " امریکہ و مغرب" کے ڈسکورس سسٹم پر ہے۔تاہم اس کے باوجود  چینی فوج کے وفود نے  ماضی کے " شانگریلا ڈائیلاگ " میں فعال شرکت  کی تاکہ  تمام فریقوں کے درمیان تبادلوں اور مواصلات کو فروغ دیا جائے، چین کی آواز کو بلند کیا جائے ، اعتماد بڑھایا جائے اور شکوک و شبہات کو دور کیا جائے ، اور مزید یہ کہ  بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیزیوں  کا مقابلہ کیا جائے، رکاوٹوں کو دور کیا جائے، بدنامی  کو روکا جائے  اور انصاف کی آواز  کو بلند کیا جائے ۔ چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے 2 جون کو  " شانگریلا ڈائیلاگ "کے آخری مکمل اجلاس میں "چین کا عالمی سلامتی کا تصور" کے عنوان سے کلیدی تقریر میں نشاندہی کی کہ "ہم بالادستی اور طاقت کی سیاست کو ایشیا بحرالکاہل کے خطے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور سرد جنگوں اور گرم جنگوں کو ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں لانے  کی اجازت نہیں دیں گے، اور کسی بھی ملک یا طاقت کو یہاں جنگ اور افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے"۔ چین کے وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں تائیوان کے معاملے پر سخت ترین الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی جرات کرے گا اسے کچل دیا جائے گااور  مکمل تباہی کا سامنا ہوگا۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر چین کی سب سے سخت  وارننگ صرف اس لیے نہیں ہے کہ اس میں چین کی علاقائی سالمیت  کے بنیادی مفادات شامل ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ چونکہ چینی قوم  جدید دور کے سو سے زیادہ  سالہ عرصے میں  مغربی طاقتوں کی جانب سے ظلم و تشدد اور  ہراسانی کا شکار رہی ، اس لیے تائیوان کے مسئلہ کا حتمی تصفیہ اس بات کی علامت بن گیا ہے کہ 1.4 ارب چینی عوام  اس ذلت آمیز تاریخ کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ اور مغرب کو گہری سمجھ بوجھ  کا مظاہرہ اور فیصلہ کرنا چاہیے، تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کے بارے میں اپنے غلط فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، اور "تائیوان کی علیحدگی پسند"  قوتوں کی حمایت کرنے والے اور آبنائے تائیوان کی صورتحال کو خراب کرنے والے تمام الفاظ اور اعمال کو روکنا چاہیے۔

 یہ امید کی جاتی ہے کہ تمام متعلقہ فریق اپنے ذاتی مفادات کی خاطر  مصنوعی طور پر تنازعات پیدا کرنے کے بجائے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔ جیسا کہ شرکاء نے نشاندہی کی، "تمام فریقوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ نہ صرف علاقائی نقطہ نظر سے بلکہ عالمی نقطہ نظر سے بھی زیادہ سے زیادہ مکالمے اور مواصلات میں مشغول ہوں، اور کوئی بھی تنازعہ، چاہے وہ چھوٹے پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو، ہر فریق کو بہت نقصان پہنچائے گا۔ "ایسا ہی ہوتا ہے  کہ  اگر الفاظ اڑ نہیں سکتے تو گولیاں اڑ تی ہیں۔"