چینی صدر شی جن پھنگ کی میکسیکو کی نومنتخب صدر کو مبارک باد

2024/06/04 19:14:10
شیئر:

چار جون کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے کلاڈیا شین بام پارڈو کے نام  ایک تہنیتی پیغام میں انہیں میکسیکو کا صدر  منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ میکسیکو لاطینی امریکہ کا ایک اہم ملک اور ایک اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ، چین اور میکسیکو جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ اس وقت چین۔ میکسیکو تعلقات بہتر سمت میں گامزن ہیں  اور ان کی تزویراتی، تکمیلی اور باہمی فائدہ مند نوعیت مسلسل اجاگر ہوئی ہے۔  فریقین ماضی کی بنیاد پر مستقبل میں آگے بڑھنے کے ایک اہم دور میں ہیں. شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین میکسیکو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نومنتخب صدر شین بام کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔