جنوبی کوریا کی حکومت نے نو انیس فوجی معاہدے کو مکمل طور پر معطل کرنے کی قرارداد منظور کر لی

2024/06/04 10:30:45
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 مقامی وقت کے مطابق چار جون کو  جنوبی کوریا کی ریاستی اسمبلی نے "نو انیس فوجی معاہدے"  کو  مکمل طور پر معطل کرنے کے بارے میں ایک قرارداد منظور کی۔ یاد رہے کہ 19 ستمبر  2018 کو  شمالی کوریا اورجنوبی کوریا نے ایک فوجی معاہدے پر دستخط کیے تھے ، جس میں واضح طور پر سرحدی علاقے میں تمام دشمنیوں کے خاتمے اور نان فلائی زون کے قیام کی شرط رکھی گئی ہے۔ 22 نومبر  2023 کو  جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے نو انیس فوجی معاہدے کی جزوی معطلی کی منظوری دی تھی۔