دنیا میں پہلی بار! چھانگ عہ 6 نے چاند کے دور افتادہ حصے سے نمونے لینے اور ٹیک آف کا کام مکمل کر لیا

2024/06/04 10:12:30
شیئر:

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق 4 جون کی صبح 7 بج کر 38 منٹ پر چین کے چھانگ عہ  6 اسینڈر نے چاند  کے دور افتادہ حصے سے نمونے حاصل کرنے کا کام مکمل کیا  اور ٹیک آف کر کے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوا۔

 2 سے 3 جون تک چھانگ عہ  6 نے چاند کے دور افتادہ حصے میں واقع جنوبی قطب ایٹکن بیسن میں چاند کے نمونے ذہین طریقے اور تیز رفتاری کے ساتھ   کامیابی سے حاصل کیے۔ ذہین طریقے سے نمونے لینا چھانگ عہ 6 مشن کے بنیادی اور کلیدی امور میں سے ایک ہے۔تحقیقاتی مشین نے چاند کے دور افتادہ حصے میں زیادہ درجہ حرارت کے چیلنج   کو پورا کیا، اور ڈرلنگ ٹولز  اور روبوٹک بازو کے ساتھ  دو طریقوں سے چاند کی سطح  سے نمونے جمع کئے، جس سے چین کے چاند مشن نے کثیرمقامات پر اور  متنوع خودکار طریقے سے نمونے حاصل کیے۔چھانگ عہ 6 پر موجود  یورپی خلائی ایڈمنسٹریشن  اور فرانس  سمیت بین الاقوامی  مشینیں بھی معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ 

چاند کی سطح پر نمونے لینے کے بعد  چھانگ عہ  6 لینڈر کی جانب سے لے جایا گیا چین کا قومی پرچم  کامیابی کے ساتھ  چاند کے دور افتادہ حصے میں لہرا دیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے آزادانہ طور پر چاند کے دور افتادہ  حصے میں اپنا قومی پرچم لہرایا ہے۔