چین دو طرفہ تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ٹریک پر آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/06/05 16:39:34
شیئر:

پانچ جون کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور  اس کے قومی جمہوری اتحاد کی انتخابات میں کامیابی سے متعلق پوچھا گیا۔

چینی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بھارتی عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے قومی جمہوری اتحاد نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چین اس پر مبارکباد دیتا ہے۔ ایک صحت مند اور مستحکم چین ۔ بھارت تعلقات دونوں اطراف کے مشترکہ مفادات میں ہیں اور یہ خطے اور دنیا میں امن اور ترقی کے لیے بھی سازگار ہے۔ چین دونوں ممالک اور  عوام کے بنیادی مفادات کو مدنظر رکھنے ، مجموعی صورتحال پر توجہ دیتے ہوئے  مستقبل کی ترقی  کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو صحت مند اور مستحکم ٹریک پر آگے بڑھایا جا سکے۔