چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس چھ سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

2024/06/05 09:55:14
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 5 تاریخ کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مئی میں چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس  جاری کیا ، جو لگاتار تین ماہ تک  بڑھتا رہا اور  چھ سالوں میں ایک  ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 113.9 پوائنٹس رہا جو اپریل کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس زیادہ ہے۔ ذیلی انڈیکس میں ، ای کامرس لاجسٹکس کے کل کاروباری حجم انڈیکس میں اضافہ جاری رہا۔ ای کامرس لاجسٹکس کے کل کاروباری حجم انڈیکس اور دیہی کاروباری حجم انڈیکس میں بالترتیب سال بہ سال تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے تمام علاقوں کے مجموعی کاروباری حجم انڈیکس میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے  جبکہ مشرقی علاقے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے  اور وسطی علاقہ ملک کے اوسط معیار سے تجاوز کر گیا ہے۔ چائنا لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر لیو یوِئی ہانگ نے کہا کہ مئی کے بعد سے ملک کے ای کامرس کاروبار کے حجم میں عام  اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای کامرس نیٹ ورک کی کھپت چین میں ترقی کی نسبتاً متوازن حالت میں ہے۔