اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے 4 تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سوڈان میں مسلح تنازعے کے باعث اب تک 92 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 71 لاکھ سے زیادہ لوگ سوڈان میں داخلی طور پر بے گھر ہوئے ہیں ، اور تقریباً 19 لاکھ نے جنوبی سوڈان ، چاڈ اور مصر سمیت ہمسایہ ممالک میں پناہ حاصل کرنے کے لئے سرحدیں عبور کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد کو خوراک، پینے کے پانی اور طبی سامان جیسی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ بیان میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوڈان کو مزید انسانی امداد فراہم کرے۔
یاد رہے کہ سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان مسلح جھڑپیں گزشتہ سال 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوئیں جو آج تک جاری ہیں۔