بھارت کی حکمران جماعت کے زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

2024/06/05 09:31:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چار  تاریخ کی شام کو   بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی نے نئی دہلی میں بی جے پی کے انتخابی ہیڈ کوارٹر میں انتخابات میں فتح کی تقریر کی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 5 تاریخ کی علی الصبح اعلان کردہ ووٹوں کی حتمی گنتی کے نتائج کے مطابق حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے نصف سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو اس عام انتخابات میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی جیت ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ  نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے کل 295 نشستیں حاصل کیں ، جس میں سے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 240 نشستیں حاصل کیں۔ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس پارٹی نے 99 نشستیں حاصل کیں جبکہ اس کے اہم اپوزیشن اتحاد انکلوسیو الائنس فار نیشنل ڈیولپمنٹ نے 231 نشستیں حاصل کیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پہلے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس الیکشن میں ٹرن آؤٹ 2019 کے عام انتخابات کے مقابلے میں کم رہا۔