مشرقی ایشیائی تعاون سے متعلق سلسلہ وار سینئر عہدیداروں کے اجلاس لاؤس میں منعقد ہوں گے

2024/06/05 16:34:23
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پانچ تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 سے 8 جون تک لاؤس کے وینٹیان میں آسیان-چین-جاپان-جنوبی کوریا کے سینئر عہدیداروں کا اجلاس، مشرقی ایشیائی سمٹ کے سینئر عہدیداروں کا اجلاس اور آسیان ریجنل فورم کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سون وی دونگ ایک وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ 

اجلاس کے دوران تمام فریقین "آسیان: رابطے اور لچک کو مضبوط بنانا" کے موضوع کے تحت مشرقی ایشیائی تعاون کی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے، موجودہ صورتحال میں علاقائی تعاون کی سمت کو سمجھنے اور مختلف میکانزم کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں گے، اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر خیالات کا تبادلہ کریں گے، تاکہ اس سال کے مشرقی ایشیائی تعاون کے رہنماؤں کے اجلاس اور وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاری کی جاسکے۔ چین اجلاس میں شریک تمام فریقین کے ساتھ تفصیلی تبادلوں، مشرقی ایشیائی تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کا منتظر ہے۔