مقامی وقت کے مطابق چھ تاریخ کی صبح سویرے اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں النصریت پناہ گزین کیمپ کے ایک اسکول پر حملہ کیا۔ اب تک کم از کم 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ چند روز سے فلسطینی میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی دفاعی افواج کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پٹی کے مرکزی حصے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے الجزیرہ نے 6 تاریخ کو خبر دی کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 102 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔