مصر اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال

2024/06/06 09:49:33
شیئر:

5 جون کو مصر کے وزیر خارجہ سامع شوکری  نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی بگیری   سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ تمام  مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے  اور معمول کے تعلقات کی  بحالی کے لئے  راستہ  ہموار کیا جائے۔ مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے  مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور غزہ کی پٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یا د رہے کہ  ایران میں 1979ء میں اسلامی انقلاب برپا ہوا۔ اسی سال مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے اور ایرانی جلاوطن بادشاہ کو سیاسی پناہ دے دی اور ایران نے فوری طور پر مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔رواں سال مئی کے اوائل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15 ویں سربراہ اجلاس کے دوران شوکری اور ایران کے مرحوم وزیر خارجہ عبد اللہیان نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔