ایرانی جوہری مسئلے پر دباؤ کی قرارداد کی منظوری پر ایران کی جانب سے بعض ممالک کی شدید مذمت

2024/06/06 09:46:10
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ 

مقامی وقت کے مطابق چھ جون کی صبح سویرے ایرانی وزارت خارجہ نے  ایک بیان جاری کیا ، جس میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز  کی میٹنگ میں ایران کے خلاف متعلقہ قرارداد  کی منظوری کے فروغ میں شامل کچھ ممالک  کی شدید مذمت کی گئی۔

 بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس قرارداد کی تجویز اور منظوری ایک غیر تعمیری اقدام ہے، جو کچھ مغربی ممالک کی دیرینہ ناکام پالیسی کا تسلسل ہے اور آزاد ممالک کے خلاف بین الاقوامی میکانزم کو سیاسی طور پر غلط استعمال کرنے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور متعلقہ حفاظتی معاہدوں کے فریم ورک کے اندر آئی اے ای اے کے ساتھ تکنیکی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کے اجراء سے ایران کی جوہری توانائی کے پرامن استعمال  اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر اپنے جوہری پروگرام کو فروغ دینے کی خواہش متاثر نہیں ہوگی۔