چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، وزارت خارجہ

2024/06/07 18:19:20
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 7 تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ روز جنیوا میں "گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو" کا سیمینار منعقد ہوا، جس میں  بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 ستمبر 2021 میں ، صدر شی حن پھنگ نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو  پیش کیا۔ جنوری 2022 میں ، نیو یارک میں گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو قائم کیا گیا تھا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران اس انیشی ایٹو نے نتیجہ خیز  ثمرات حاصل کیے ہیں، جس میں 100 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں نے اس انیشی ایٹو کی حمایت کی ہے اور 80 سے زائد ممالک نے گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو میں شمولیت اختیار کی ہے۔ چین نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ میں عملی تعاون کی حمایت کے لئے عالمی ترقی اور جنوب جنوب تعاون فنڈ قائم کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو سے متعلق عملی تعاون کے مستقل اور طویل مدتی نفاذ کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔