چینی صدر شی جن پھنگ سے برازیل کے نائب صدر گیرالڈو الکمین کی ملاقات

2024/06/07 20:02:10
شیئر:

7 جون کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں برازیل کے نائب صدر گیرالڈو  الکمین نے ملاقات کی۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل ہم خیال  اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ساتھ ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ ایک بڑے ترقی پذیر ملک اور ایک اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹ ملک کی حیثیت سے چین اور برازیل وسیع پیمانے پر مشترکہ اسٹریٹجک مفادات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دوطرفہ دائرہ کار سے کہیں آگے ہیں، جو ترقی پذیر ممالک اور عالمی امن و استحکام کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مثالی اہمیت کے حامل ہیں۔ چین برازیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر   قانون ساز اداروں، سیاسی جماعتوں، مقامی حکومتوں، ثقافت، تعلیم، سیاحت اور نوجوانوں سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو جامع طور پر مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، تاکہ چین۔برازیل تعاون کے لئے مزید مضبوط حمایت فراہم کی جاسکے۔

 الکمین نے برازیلی صدر  کی جانب سے شی جن پھنگ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا  اور کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے چین کے نائب صدر ہان چنگ کے ساتھ برازیل چین اعلیٰ سطحی رابطہ اور تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی کامیابی سے صدارت کی اور مثبت نتائج حاصل کیے۔ حالیہ برسوں میں، کروڑوں چینیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے، جو دنیا میں ایک معجزہ ہے، یہ تجربہ برازیل کے لئے اہم  ہے۔ برازیل کی حکومت چین کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے اور برازیل میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔