جنوری سے اپریل تک چین کی خدمات کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں سال بہ سال 16.8 فیصد اضافہ

2024/06/07 11:07:34
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 چینی  وزارت تجارت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق  رواں سال جنوری سے اپریل تک  چین کی جانب سے  خدمات  کی تجارت میں تیزی سے اضافہ جاری رہا ، درآمدات و  برآمد ات کا حجم 2،431.96 بلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 16.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ان میں برآمدات 984.69 ارب یوآن رہیں جو 11 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 21.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,447.27 ارب یوآن رہیں۔جنوری سے اپریل تک نالج بیسڈ سروسز  کی درآمد اور برآمد 963.72 ارب یوآن رہی جو 6.4 فیصد اضافہ ہے۔ جنوری سے اپریل تک چین میں سفری خدمات میں تیزی سے ترقی جاری رہی ، سفری خدمات کی درآمد اور برآمد 660.03 بلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو 48.6 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ سروس ٹریڈ کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔