پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیاء کی درآمد ات اور برآمدات میں سال بہ سال 6.3 فیصد اضافہ

2024/06/07 14:51:45
شیئر:

7 جون کو  جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز  کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی اور برآمدی  مالیت  17.5 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 6.3 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات 9.95 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.1 فیصد کا اضافہ ہےجبکہ  درآمدات 7.55 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.4 فیصد اضافہ ہے۔

 جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے شعبہ شماریات اور تجزیہ کے ڈائریکٹر  لو  ڈا لیانگ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے چین کے اقتصادی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور غیر ملکی تجارت کا عمدہ رجحان   برقرار رہا ہے۔ مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 8.6 فیصد اضافہ ہوا اور ماہانہ شرح نمو میں مزید تیزی آئی ہے ۔