چین کی تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی شدید مخالفت

2024/06/07 18:53:35
شیئر:

چینی وزارت  دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی شدید مذمت کی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چین کے تائیوان خطے میں امریکی اسلحے کی فروخت کی شدید مذمت اور اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ یہ اقدام ایک چین کے اصول اور تین چین۔امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں، خاص طور پر 17 اگست کے اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تائیوان کا معاملہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ نے "تائیوان کی علیحدگی"  پسند قوتوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے، آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، اور تائیوان کو قدم بہ قدم خطرناک صورتحال میں دھکیل دیا ہے، جو بالآخر خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔