چائنا میڈیا گروپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا گیا

2024/06/07 14:47:58
شیئر:

سات جون کو بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے صدر اور چائنیز اکیڈمی آف ہسٹری کے صدر گاؤ شیانگ نے تقریب میں شرکت کی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور سی ایم جی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ ورک اسٹیشن کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

چائنا میڈیا گروپ کے نائب صدر وانگ شیاؤ  جین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی ایم جی کا تحقیقی ادارہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے موضوع پر گہرائی سے عمل کرے گا، 80 غیر ملکی مواصلاتی زبانوں اور سی ایم جی کی تقریباً 200 غیر ملکی  اداروں پر مبنی   مواصلاتی پیٹرن کو بروئے کار لائے گا، چینی کہانیاں سنانے اور چینی آوازوں کو پھیلانے کے لئے ایک مؤثر نیا پلیٹ فارم تعمیر کرے گا، اور خود تحقیق اور مشترکہ تخلیق، نظریہ اور عمل، تشریح اور مواصلات کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا.

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یانگ شیاؤ پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تھنک ٹینکس کی تعمیر، تھنک ٹینکس کے درمیان مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے  اور  سی ایم جی کے مختلف منصوبوں کی ترقی کی مکمل حمایت کریں گے اور مشترکہ طور پر چینی خصوصیات کے حامل عالمی معیار کے نئے تھنک ٹینک کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔