کیمرون کے سابق وزیر اعظم فلیمون یانگ اقوام متحدہ کی 79 ویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین منتخب

2024/06/07 10:52:38
شیئر:

6 جون کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمہوریہ کیمرون کے سابق وزیر اعظم فلیمون یانگ کو   اقوام متحدہ کی 79ویں جنرل اسمبلی کا  چیئرمین منتخب کیا۔جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل نیو یارک میں قائم  اقوام متحدہ  کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔فلیمون یانگ  اس سال ستمبر میں ایک سال کے لئے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اسی دن  ڈنمارک ، یونان ، پاکستان ، پانامہ اور صومالیہ کو دو تہائی اکثریت  کے ساتھ   2025 سے 2026 تک سلامتی کونسل کے غیرمستقل ممبران  ممالک کے طور پر منتخب کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممالک کی رکنیت کی مدت 2 سال ہے  اور ہر سال پانچ نشستو ں پر ووٹنگ کی جاتی ہیں  اور پانچ مختلف ریجنز کے ممالک کو صرف ایک مدت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 ممبران ترتیب سے ایک ماہ کے لئے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔