اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی غزہ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

2024/06/07 09:39:29
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

مقامی وقت کے مطابق 6 جون کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسی دن فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی جانب سے سکول میں قائم ایک  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ اس کیمپ میں تقریباً چھ ہزار بے گھر افراد پناہ گزین تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ  اقوام متحدہ کی تنصیبات کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی اور تنازع کے دوران تمام فریقوں کو تحفظ  کی فراہمی لازمی ہے۔ انہوں نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق شہریوں کا احترام اور تحفظ کریں اور بنیادی ضروریات کو  یقینی بنائیں۔انتونیو گوتریس نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر فائر بندی اور قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

 اسی دن  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اسرائیل نے 'پیشگی انتباہ کے بغیر' یہ حملہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی عمارتوں پر حملہ کرنا، انہیں نشانہ بنانا یا فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔