چینی امیدوار مو ہونگ خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے لیے منتخب

2024/06/08 15:53:20
شیئر:

7 جون کو خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (سی ای ڈی اے ڈبلیو) کے فریقین کی کانفرنس کا 23 واں اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں 2028-2025 کی مدت کے لیے خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا۔چینی امیدوار محترمہ مو ہونگ منتخب ہوئیں۔

 خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کا کنونشن خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے اور صنفی مساوات کے فروغ کے لئے ایک اہم بین الاقوامی کنونشن ہے، جسے 1979 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 34 ویں اجلاس میں اپنایا گیا تھا اور 1981 میں نافذ العمل ہوا تھا۔ 

خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کی کمیٹی کنونشن کے تحت قائم آزاد ماہرین کی ایک کمیٹی ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدے کے دس اداروں میں سے ایک ہے۔ کمیٹی 23 ارکان پر مشتمل ہے جو چار سال کی مدت کے لئے کام کرتی ہے۔