جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر ملائیشیا کے وزیراعظم کے موقف کا اظہار

2024/06/08 15:18:43
شیئر:

ملائیشیا کی نیوز ایجنسی  برنامہ کے مطابق 37ویں ایشیا پیسیفک گول میز کانفرنس میں شرکت کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  نے فلپائن کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ بیرونی طاقتوں کو  جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے جنوبی بحیرہ  چین کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

انور ابراہیم نے آسیان ممالک اور چین کے مشترکہ طور پر جنوبی بحیرہ  چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے موقف کا اعادہ کیا۔

ملائیشیا 2025 میں آسیان کی گردشی صدارت  کرنے والا ملک ہو گا۔