چین عالمی قدرتی اور ثقافتی ورثے کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پیش پیش ہے

2024/06/08 15:50:21
شیئر:

8 جون  چین میں آٹھواں "ثقافتی اور قدرتی ورثہ کا دن" ہے۔ اس وقت چین میں عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کی مجموعی تعداد 57 تک پہنچ گئی ہے جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ان میں سے 14 عالمی قدرتی ورثے کے مقامات اور 4 ثقافتی و قدرتی ورثے کے مقامات ہیں، جو دونوں دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں، جن کا کل رقبہ 70،600 مربع کلومیٹر ہے۔

 گزشتہ 30 سالوں میں ، چین کے قدرتی ورثے کے تحفظ کے تصور کو مسلسل قبول عام کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں اہم قدرتی ماحولیاتی نظام اور قیمتی قدرتی ورثے کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے۔ چین  نے عالمی  قدرتی ورثے کی ترقی کو فروغ دینے اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین دنیا میں عالمی ثقافتی ورثے کی تعداد میں تیزی سے اضافے والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔