تھینک ٹینک انڈراسٹینڈنگ چائنا کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر جناب ظفر الدین محمود نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورہ چین ایک تفصیلی دورہ ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے شینزن میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ چین ہے۔ انہوں نے اپنے دورے کے لیے چین کے انتہائی ترقی یافتہ شہر شینزن کا انتخاب کیا اس سے ان کی اس خواہش کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ چین سے نئی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
اس دورے سیاسی اہمیت یہ ہے کہ ان کی چین کی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں جس سے عالمی اور علاقائی امور پر دونوں ممالک کے موقف کو مضبوطی ملے گی۔ پاکستان صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انشیٹو، گلوبل سکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سوئلائزیشن انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے آخری روز شی آن تشریف لے جائیں گے جو لاہور کا جڑواں شہر بھی ہے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین سی پیک اپ گریڈیشن میں معاون ثابت ہوگا