ملائیشیا کے لئے نئی نسل کی "میڈ ان چائنا" میٹر گیج ای ایم یو ریل گاڑی اسمبلی لائن سے باہر نکل آئی

2024/06/09 15:46:55
شیئر:

ملائیشیا  کے لئے نئی نسل کی "میڈ ان چائنا" میٹر گیج  ریل گاڑی 7 جون کی شام کو  چین کی نیشنل ریلوے  کوآپریشن   سی آر آر سی  کی  اسمبلی لائن سے باہر نکل آئی ۔ یہ نئی میٹر گیج ای ایم یو ریل گاڑی کی تیسری نسل ہے جو چینی کمپنی  کی طرف سے آزادانہ طور پر تیار کی گئی ہے اور خصوصی طور پر ملائیشیا کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ نئی نسل کی ریل گاڑی  ملائیشیا کے مغربی ساحل کے ریلوے  پر استعمال کی جائے گی ، جس کی کل لمبائی تقریبا 950 کلومیٹر ہے۔

 2010 کے بعد سے ، سی آر آر سی 15 سالوں سے ملائشین ریل ٹرانزٹ سسٹم کی خدمت کر رہا ہے  ، اور مینوفیکچرنگ ، خریداری ، روزگار ، مارکیٹنگ اور دیکھ بھال کی لوکلائزیشن  کے لئے سی آر آر سی ریل ٹرانزٹ ایکوپمنٹ کمپنی لمیٹڈ قائم کی گئی ہے۔  مستقبل میں نئی نسل کی ریل گاڑی بھی  ملائیشیا میں آسیان مینوفیکچرنگ سینٹر میں مقامی طور پر تیار کی جائے گی۔