چین اور کیوبا کے تعلقات بہترین دور میں ہیں،کیوبا کے وزیر خارجہ

2024/06/09 18:29:51
شیئر:

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگیز پریلا  نے  5 سے 9 جون تک چین کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سی ایم جی  کے رپورٹر کو خصوصی انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ چین کیوبا تعلقات بہترین دور میں ہیں اور چین اور کیوبا روشن مستقبل کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج ہم چین کے عظیم اقدامات، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو، گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی انیشی ایٹو وغیرہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی دوستی قائم ہوئی ہے۔  اس وقت چین اور کیوبا کے تعلقات کے بہترین دور میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیوبا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اولین ترجیح بنانے اور عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔