روس جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر امریکہ اور مغرب کے ساتھ مذاکرات میں خلل نہیں ڈالے گا، روسی وزارت خارجہ

2024/06/09 15:43:07
شیئر:

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زخارووا نے مقامی وقت کے مطابق 8  تاریخ کو  کہا کہ روس نے جوہری ہتھیاروں پر بات چیت کا پلیٹ فارم بند نہیں کیا ہے اور وہ جوہری ہتھیاروں پر دیگر طاقتوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے لیکن اگر امریکہ نے مزید اسٹریٹجک جوہری ہتھیار نصب کیے تو روس اسی کے مطابق جواب دے گا۔

 روسی صدر پیوٹن نے 7 تاریخ کو کہا تھا کہ جوہری حملے کے امکان پر بلا وجہ بات چیت نہیں کی جانی چاہیے اور یہ کہ روس صرف انتہائی حالات میں جوہری ہتھیار استعمال کرے گا اور وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ فی الحال جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کی ضرورت ہے۔