اسرائیلی فوج کی جانب سے پناہ گزین کیمپ پر حملے پر فلسطینی صدر کی سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل

2024/06/09 15:48:28
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 8 جون کو  فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی جس میں وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے پر بات چیت کی جائے۔

اسی دن حماس کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا کہ  وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے سے 210 فلسطینی ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔