غزہ بڑے پیمانے پر قحط کا شکار ہے، ایف اے او

2024/06/10 15:30:22
شیئر:

حال ہی میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے روسی رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر اولیگ کوبیاکوف نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ  کی وجہ سے بڑے پیمانے پر قحط کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی تقریباً پوری آبادی خوراک کے عدم تحفظ کے تیسرے سے چوتھے مرحلے میں ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی آرگنائزیشن قحط کے خطرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایف اے او اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے جاری شدہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگر غزہ میں جنگ جاری رہتی ہے تو ایک ملین سے زیادہ فلسطینیوں کو اگلے ماہ  قحط کی صورت حال کا سامنا  ہو گا۔