یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،یورپی پیپلز پارٹی گروپ نے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

2024/06/10 16:03:46
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق نو تاریخ کی  شام کو دسویں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ختم ہو گئی۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی پیپلز پارٹی کاکس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی پیپلز پارٹی کاکس نے 720 میں سے 184 نشستیں حاصل کیں اور سب سے بڑے گروپ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔ ایس پی ڈی کاکس 139 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ یہ دونوں گروہ تقریبا ایک دہائی سے یورپی پارلیمنٹ میں سب سے بڑے گروپ رہے ہیں۔ 

 موجودہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں 6  سے 9  تاریخ تک منعقد ہوئے ، جس میں 51 فیصد ٹرن آؤٹ ہوا۔ ان انتخابات میں یورپ میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں  نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ یورپی رائے دہندگان مہاجرت اور گرین ٹرانزیشن کے اخراجات کے بارے میں فکرمند ہیں اور روس یوکرین  تصادم  سمیت بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے بارے میں بے چینی کا شکار ہیں۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لئے ان تکلیف دہ نکات  سے فائدہ اٹھا کر بڑی پیش رفت حاصل کی  ہے۔