بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا

2024/06/10 15:35:58
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 9 جون کو  بھارت کے قومی جمہوری اتحاد کے رہنما مودی نے دارالحکومت نئی دہلی میں حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا کر وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری مدت کا آغاز کیا۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے 5 تاریخ کی صبح اعلان کردہ بھارت کے 18ویں لوک سبھا  کے انتخابات کے نتائج کے مطابق، حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد نے نصف سے زیادہ نشستوں کے ساتھ اس الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔

بھارتی پارلیمنٹ دو ایوانوں پر مشتمل ہے،  راجیہ سبھا یعنی  ایوان بالا  اور لوک سبھا یعنی ایوان زیریں  ہے ۔لوک سبھا کے انتخابات ہر پانچ سال بعد ہوتے ہیں۔ جو پارٹی یا پارٹی اتحاد  لوک سبھا کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرتا ہے اسے کابینہ بنانے کا حق حاصل ہوتا ہے۔