"قومی توانائی سلامتی پر شی جن پھنگ کی گفتگو کے اقتباسات" کی اشاعت

2024/06/10 19:00:28
شیئر:

کتاب "قومی توانائی کی سلامتی پر شی جن پھنگ  کی گفتگو سے اقتباسات" حال ہی میں چین میں جاری کی گئی ہے ۔ 

سی پی سی  کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ نے قومی توانائی کی سلامتی پر اہم نظریات اور  خیالات کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے ۔ "قومی توانائی سلامتی پر شی جن پھنگ  کی گفتگو کے اقتباسات" کو 8 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس میں کل 217  حصے  موجود ہیں ، اور 130 سے زیادہ اہم دستاویزات جیسے شی جن پھنگ کی رپورٹس ، تقاریر ، گفتگو ، مبارکباد کے خطوط ، جوابی پیغامات ، ہدایات  جنہیں  نومبر 2012 سے مئی 2024 تک جاری  کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ بیانات پہلی بار شائع ہو رہے ہیں۔