تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کے قیام سے ثقافتی تنوع کا احترام کرنے میں مدد ملتی ہے،اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل

2024/06/10 15:34:04
شیئر:

10 جون تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا پہلا بین الاقوامی دن ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینجل موراتنوس نے 9 تاریخ کو ایک میڈیا بیان  میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن قائم کرنے کے لئے چین کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کا خیر مقدم کیا اور بین الاقوامی برادری سے ثقافتی تنوع اور اختلافات کا احترام کرنے اور انسانی وقار کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

 اپنے بیان میں ، موراتنوس نے کہا کہ تہذیبوں کے مابین مکالمہ ثقافتی تنوع کی قدر کی تفہیم کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے چین اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کے قیام کی حمایت کی اور تہذیبوں ، ثقافتوں اور مذاہب کے مابین گہری تفہیم اور احترام کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے تہذیبی اتحاد کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔

 7 تاریخ کو  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کردہ تہذیبوں کے مکالمے کے عالمی دن کے قیام کی قرارداد کو  متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔