ملاوی کے نائب صدر ساؤلس کلاؤس چلیما طیارے حادثے میں ہلاک

2024/06/11 19:12:22
شیئر:

ملاوی کے صدر اور کابینہ دفتر نے 10 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاوی کے نائب صدر ساؤلس کلاؤس چلیما اس صبح دفاعی افواج کے طیارے سمیت لاپتہ ہو گئے تھے ۔اس میں ساؤلس کلاؤس چلیما کے علاوہ نو افراد سوار تھے۔ 11 تاریخ کو  ملاوی کے صدر چکویرا نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں کو پہاڑ کے قریب فوجی طیارے کا ملبہ ملا جو مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے تھے۔