⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ لبنان کے خلاف شرپسند اقدامات سے باز رہے

2024/06/11 10:15:20
شیئر:

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی  نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں النصرت پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی۔انہوں نے اسرائیل کو لبنان کے خلاف شرپسند  اقدامات کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے خطے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ پیدا کیا ہے، اقوام متحدہ کو لبنان کے خلاف اسرائیل کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور لبنان کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کی سختی سے مذمت کی جانی چاہیے۔اسرائیل کے حامیوں کی حیثیت سے امریکہ اور مغربی ممالک کو اسرائیل کو جنگ کے پھیلاو  سے روکنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران اور مصر دونوں ممالک کے صدور کی جانب سے پیش کردہ روڈ میپ پر عمل جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ بحرین کی ایران کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران بحرین کے موقف کو سمجھ چکا ہے اور ایران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سے متعلق امور پر خاص توجہ دے گا۔