⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چینی ٹریڈ یونینز کے نمائندے کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ورکرز ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا

2024/06/11 10:14:29
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 جون کو جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس  کے 112 ویں اجلاس میں آئی ایل او  گورننگ باڈی کا انتخاب کیا گیا اور چینی ٹریڈ یونینز  کے نمائندے، آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے وائس چیئرمین اور سیکریٹریٹ کے سیکریٹری وے ڈی چھون کو کامیابی کے ساتھ آئی ایل او   گورننگ باڈی کے ورکرز ڈائریکٹر کے طور پر  منتخب کیا گیا۔ آئی ایل او اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے جو مزدوروں کے امور کی ذمہ دار ہے، اور گورننگ باڈی  اس کا فیصلہ ساز ادارہ ہے، جو حکومت، آجروں کی تنظیموں اور مزدوروں کی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ اسے ہر تین سال بعد بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے اور جب آئی ایل او کا اجلاس نہیں ہوتا  تو  یہ آئی ایل او کے کام کی قیادت کرتا ہے۔