شی جن پھنگ کی جانب سے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے اکیڈمیشن اور سنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسر یاؤ چھی ز ی کو جوابی پیغام

2024/06/12 16:06:48
شیئر:

حال ہی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری،  صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے  اکیڈمیشن اور سنگھوا یونیورسٹی کے پروفیسر یاؤ چھی زی کو ایک جوابی  خط ارسال کیا، جس میں انہیں نیک خواہشات  پیش کی گئیں ۔

 اپنے جواب میں شی جن پھنگ نے کہا کہ  امید ہے کہ آپ اپنے اصل مشن پر قائم رہیں گے، ، جدت طراز صلاحیتوں کے آزادانہ تربیتی طریقہ کار کی تلاش جاری رکھیں گے، بین الشعبہ جاتی اور جدید جدت طرازی کو فروغ دیں گے، اعلی ٰ سطحی ٹیلنٹ ٹریننگ اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی کی بنیاد بنائیں گے، اعلیٰ سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کے حصول اور تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

یاؤ چھی ز ی ایک طویل عرصے سے امریکی یونیورسٹیوں میں پڑھا رہے تھے ، اور 2004 میں سنگھوا یونیورسٹی میں کل وقتی پڑھانے کے لئے چین واپس آئے، اور اب اسکول آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈین اور سنگھوا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار انٹر ڈسپلنری انفارمیشن سائنسز کے ڈین ہیں. حال ہی میں یاؤ چھی ز ی نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا، جس میں چین میں تدریس کے گزشتہ 20 سالوں میں  تعلیم، سائنسی تحقیق اور جدت طرازی کی اپنی کوششوں کی رپورٹنگ کی گئی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ  میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔