⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ مئی میں صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.3 فیصد اضافہ، چین کا قومی محکمہ شماریات

2024/06/12 10:47:44
شیئر:

 12 تاریخ کو چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2024 میں چین میں  صارفی قیمتوں میں سال بہ سال 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 2.0 فیصد کمی اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ صارفی اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ خدمات کی قیمتوں میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے مئی تک قومی صارفی قیمتوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

 مئی 2024 میں صنعتی پروڈیوسرز  کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد اضافہ جبکہ  سال بہ سال 1.4 فیصد کمی ہوئی، جس سے کمی کی شرح  اپریل کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس کم ہوئی جبکہ صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں سال بہ سال 1.7 فیصد کمی اور ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے مئی تک اوسطاً صنعتی پروڈیوسرز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.4 فیصد اور صنعتی پروڈیوسرز کی خریداری کی قیمتوں میں 3.0 فیصد کمی واقع ہوئی۔