وزارت تجارت کے ترجمان کی طرف سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی سبسڈی مخالف تحقیقات پر یورپی یونین کے ابتدائی فیصلے کے انکشاف پر سوال کا جواب

2024/06/12 19:09:39
شیئر:

12 جون کو ، یورپی کمیشن نے چین کی  الیکٹرک گاڑیوں کی اینٹی سبسڈی تحقیقات پر ایک ابتدائی فیصلہ جاری کیا ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ وہ چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر عارضی اینٹی سبسڈی ڈیوٹی عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے اس بارے میں سوال کا  جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اس بات سے انتہائی فکرمند اور غیر مطمئن ہے کہ یورپی یونین نے حقائق اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین   متعدد مواقع پر چین کی سخت مخالفت ، اور یورپی یونین کے بہت سے رکن ممالک کی حکومتوں اور صنعتوں کی اپیلوں اور عدم اطمینان کو نظر انداز کرکے مزکورہ فیصلہ کیا ۔ یورپی کمیشن ایک ہاتھ سے سبز ترقی کے جھنڈے کو بلند کر رہا ہے اور دوسری طرف اقتصادی اور تجارتی معاملات کو سیاسی ہتھیار بنانے کے لئے "تحفظ پسندی" کی بڑی چھڑی چلا رہا ہے، جو تعاون کو مضبوط بنانے پر چینی اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کی روح کے مطابق نہیں ہے، اور چین اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی فضا کو متاثر کرے گا اور ماحولیاتی تبدیلی پر یورپی یونین کی اپنی سبز تبدیلی اور عالمی تعاون کی مجموعی صورتحال کو بھی نقصان پہنچائے گا. چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو درست کرے اور چینی حکومت  چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرےگی ۔