حماس کا غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر متعلقہ ثالثوں کو جواب

2024/06/12 09:22:56
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 11 تاریخ کی  شام کو حماس  اور فلسطینی اسلامی جہاد نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تنظیموں کے رہنماؤں نے اسی روز قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا مشترکہ ردعمل متعلقہ ثالثوں کو پیش کیا ۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ  کے مطابق حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کےمشترکہ ردعمل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد کو ملانے والی "فلاڈیلفیا کوریڈور" اور رفح کراسنگ کے علاقے سمیت پوری غزہ  کی پٹی سے اپنی افواج کو واپس بلائے اور اسرائیلی فوجیوں کے انخلا اور مستقل جنگ بندی کے لیے ایک نیا ٹائم ٹیبل پیش کیا۔

ادھر  غزہ میں لڑائی جاری ہے۔ مقامی وقت کے مطابق  11 جون کی شام اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 35 اہداف پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا۔غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی افواج نے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں اور لڑائی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ رفح میں تنظیم فتح سے وابستہ   الاقصیٰ شہید بریگیڈ اور جہاد  کے قدس بریگیڈ نے اسرائیلی زمینی افواج پر حملہ کیا۔ القدس فورسز نے وسطی غزہ کی پٹی میں نیکرم کوریڈور میں اسرائیلی افواج پر حملہ کیا اور دیر البیرہ میں دور سے اسرائیلی افواج پر راکٹوں کا استعمال کیا۔