تین چینی کمپنیوں پرپابندیوں پر وزارت خارجہ کا جواب

2024/06/12 17:11:34
شیئر:

امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے نے 11 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں تین چینی کمپنیوں کو "ویغوروں کی جبری مشقت" میں ملوث کے بہانے  پر  "ویغور جبری مزدوری کی روک تھام ایکٹ اینٹیٹی لسٹ" میں شامل کیا گیا اور ان کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ اس پر سوال کا جواب دیتےہوئے چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جین نے 12 تاریخ کو کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر سنکیانگ کے بارے میں من گھڑت اور غلط بیانی پھیلائی ہے اور انسانی حقوق کی آڑ میں چینی کمپنیوں پر غیر قانونی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سنکیانگ کی ترقیاتی کامیابیاں سب کے لئے واضح ہیں، اور سنکیانگ کے بارے میں چینی مرکزی حکومت کی پالیسی بہت مقبول ہے۔ نام نہاد "جبری مشقت" اور "نسل کشی" مکمل طور پر بکواس ہیں، جو چین مخالف عناصر کی ایک بہت کم تعداد کی طرف سے تیار کردہ صدی کے جھوٹ ہیں، جن کا مقصد  چین کو بدنام کرنا اور چین کی ترقی کو روکنا ہے. جھوٹ کی بنیاد پر چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں ڈال کر امریکہ نے چین کے داخلی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت کی ہے، مارکیٹ کے معمول کے نظم و نسق کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور بین الاقوامی تجارتی قواعد اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔