شرح سود میں کٹوتی کے لئے ابھی بھی پراعتماد نہیں ، چیئرمین فیڈ

2024/06/13 10:06:44
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 مقامی وقت کے مطابق 12 جون کو  امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ مئی میں کنزیومر پرائس انڈیکس توقع سے کم تھا ، لیکن فیڈ کو یقین نہیں کہ وہ شرح سود میں کٹوتی شروع کرے گا۔ فیڈ  کی عمومی توقع  ہے کہ جی ڈی پی کی نمو پچھلے سال کے مقابلے میں سست رہے گی اور ملازمتوں میں اضافے کی رفتار مضبوط رہے گی تاہم یہ  پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں سست ہے۔ پاول نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی میں کسی نے بھی شرح سود میں اضافے کی ضرورت کی پیش گوئی نہیں کی ہے۔

 پاول نے کہا کہ افراط زر تقریباً 7 فیصد سے گر کر 2.7 فیصد پر آ گیا ہے لیکن یہ اب بھی بہت زیادہ ہے، اور فیڈ اپنی سخت مانیٹری پالیسی کے موقف کو برقرار رکھے گا، "اس اعتماد کو مضبوط کرنے کے لئے کہ افراط زر 2 فیصد تک جا سکتا ہے ہمیں مزید اچھے اعداد و شمار دیکھنے کی ضرورت ہے "۔ چیئرمین فیڈ نے کہا کہ فیڈ کی مانیٹری پالیسی کا افراط زر پر مطلوبہ اثر پڑ رہا ہے، لیکن فیڈ کے حکام اب بھی بہتر پیش رفت  کے منتظر ہیں۔