چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں خدمات کی تجارت کی منفی فہرست پر مذاکرات کا آغاز

2024/06/13 20:11:01
شیئر:

13 جون کو،  چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ اور نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت میکلے نے چین-نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدے میں خدمات کی تجارت کی منفی فہرست پر بات چیت شروع کرنے کے لیے خطوط کے تبادلے پر دستخط کیے۔

 نیوزی لینڈ پہلا ترقی یافتہ ملک ہے جس نے چین کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ہے ۔چین-نیوزی لینڈ آزادتجارتی معاہدہ چین  کا پہلا جامع اور اعلیٰ سطح کا آزاد تجارتی معاہدہ ہے جس میں سامان، خدمات، سرمایہ کاری، عملے کی نقل و حرکت، اور معیاری شناخت وغیرہ شامل ہیں۔ چین-نیوزی لینڈ آزادتجارتی معاہدے  میں خدمات کی تجارت کی منفی فہرست کے حوالے سے  مذاکرات شروع ہونے سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کو بہتر فائدہ پہنچے گا۔