یوکرین کے معاملے پر امریکہ کی توجہ مفادات اور کاروبار پر ہے۔ چینی وزارت خارجہ

2024/06/13 16:37:54
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جین نے13 تاریخ کو باقاعدہ پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ  رپورٹس کے مطابق، امریکی سینیٹ کے ریپبلکن رکن گراہم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کے پاس "10 ٹریلین سے 12 ٹریلین امریکی ڈالر مالیت کی اہم معدنیات ہیں" اور وہ امریکہ کا "بہترین کاروباری شراکت دار بن سکتا ہے۔ یوکرین کے لیے امریکی حمایت یوکرین اور مغربی ممالک کو ان اہم معدنیات کو روس اور چین کو دینے کے بجائے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس پر ترجمان کا کیا تبصرہ ہے؟ 

لین جیئن نے کہا کہ ہم نے متعلقہ رپورٹس کو دیکھا ہے۔ یہ یوکرین کے معاملے پر امریکہ کی حقیقی سوچ کوظاہر کرتا ہے۔ ظاہر ہے کہ امریکہ میں کچھ لوگ اصولوں اور عقائد کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے دل میں صرف مفادات اور کاروبار کی فکر ہوتی ہے۔