مختلف فریقوں کو جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا چاہیے، چین

2024/06/13 11:24:48
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے 12 تاریخ کو شمالی کوریا کے انسانی حقوق کے معاملے پر سلامتی کونسل کے عوامی اجلاس میں تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسے کسی بھی قول و فعل سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو، اور  یہ کہ جزیرہ نما پر امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور آلہ کے طور پر استعمال کرنے سے علاقے کے امن اور استحکام برقرار رکھنے میں مدد نہیں ملے گی۔ اگر امریکہ سمیت دیگر ممالک کو شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر واقعی تشویش ہے تو انہیں ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں اور بات چیت کی بحالی کو فروغ دینا چاہئے ،انہیں اشتعال انگیز رویہ ترک کرنا چاہئے اور متعلقہ پابندیوں کو ایڈجسٹ کرنے میں سلامتی کونسل کی حمایت کرنی چاہئے۔اس کے ساتھ ساتھ، انہیں فوری طور پر ان یکطرفہ اقدامات کو منسوخ کرنا چاہئے جو شمالی کوریا میں انسانی صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے کو جاری رکھنے اور جزیرہ نما میں طویل مدتی امن و استحکام کے جلد از جلد حصول کے لیے  تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔